Dec 13, 2020 02:10 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Multan- Foreign forces have tasked the opposition to spread chaos in the country, Foreign Minister
ملتان، غیر ملکی قوتوں نے اپوزیشن کو ملک میں افراتفری پھیلانےکا ٹاسک دیا، وزیر خارجہ
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات پر اختلاف واضح نظر آرہا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے جسے واپسی کا راستہ نہیں ملنا۔
دوسری جانب بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر اب خطےکی ہی نہیں عالمی آواز بن چکا ہے جس نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کے ہمارے دعوے سچ ثابت ہو رہےہیں، ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی خوش آئند ہے۔