Dec 13, 2020 02:11 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- Government decided to change the law for immediate action against anti state elements
اسلام آباد، ریاست کے خلاف بغاوت پر فوری کارروائی کیلئے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا
حکومت نے بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے اختیار سیکٹری داخلہ کو تفویض کرنے کی منظوری لے لی گئی ہے۔
ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت وفاقی حکومت کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دیا گیا۔صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کراسکے گی۔
بعض دفعہ کابینہ کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ان مقدمات کی پیروی غیر قانونی ہوجاتی تھی۔ اس لیے حکومت نے بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قوانین میں تبدیلی کے بعد بغاوت کا مقدمہ سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومت کی منظوری کے بغیر درج نہیں ہو سکے گا۔