Dec 14, 2020 01:28 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,362 new coronavirus cases, 36 deaths
کراچی، کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چھتیس افراد جاں بحق ہوگئے
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار تین سو باسٹھ نئے مریض سامنے آگئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد سیتنالیس ہزار دو سو چھتیس تک پہنچ گئی، مہلک وائرس چھتیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرگیا۔
اب تک کورونا سے چار لاکھ چالیس ہزار سات سو ستاسی شہری متاثر ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ پچانوے ہزار سات سو دو، پنجاب میں ایک لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو اکتالیس شہری متاثر ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں باون ہزار چار سو انچاس، بلوچستان میں سترہ ہزار سات سو پینتالیس اور اسلام آباد میں چونتیس ہزار آٹھ سو چالیس لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ آزاد کشمیر میں سات ہزار سات سو انیس اور گلگت بلتستان میں چار ہزار سات سو اکانوے شہری مہلک وائرس کی زد میں آئے۔