Dec 14, 2020 01:30 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- My Government will never give NRO, PM
اسلام آباد، لٹیرے کوئی بھی ہتھکنڈا اختیار کرلیں مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے بعد ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے این آر او مانگنے کیلئے انتہائی مہنگی کوشش کی گئی، افسوس کے ساتھ کہتا ہوں میرا ہمیشہ کی طرح انہیں ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بہت ساری رقم اور وقت صرف کرکے سنگ دلی کا مظاہر کیا اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں، اپوزیشن کے اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لیے شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کتنی اہم ہے، یہ سب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے اور این آر او کے لیے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں کہ میں کبھی انہیں این آر او نہیں دوں گا، مستقبل میں پی ڈی ایم کے بلیک میل کرنے اور بھی منصوبے ہوسکتے ہیں لیکن میرا پیغام واضح ہے میری حکومت کی طرف سے کبھی بھی کوئی این آر او نہیں آئے گا، لٹیرے کوئی بھی ہتھکنڈا اختیار کریں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔