Dec 14, 2020 01:33 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- Talks with the opposition should start, Fawad Chaudhry
اسلام آباد، اپوزیشن سے مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا۔
اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے۔