Dec 14, 2020 01:36 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Lahore- everyone will reach Islamabad to give the last push to this incompetent and incompetent gang, Rana Sanaullah
لاہور، آر یا پار سے مطلب جلسہ کرنا تھا، رانا ثناءاللہ کہتے ہیں اس نالائق اور نااہل ٹولے کو آخری دھکا دینے کیلئے سب اسلام آباد پہنچیں گے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کامیاب لاہور جلسے پر پی ڈی ایم قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، حکومت کے تمام اقدامات کے باجود عوام نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی، لاہور بھی نکلا باہر سے بھی لوگ جلسے میں آئے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آر یا پار سے مراد جلسہ تھا ، حکومت پورا زور لگارہی تھی کہ جلسہ نہیں ہونے دینا، بہت ساری دنیا پنڈال میں نہیں پہنچ سکی، پنڈال سے زیادہ لوگ باہر بیٹھے تھے، جلسے کے شرکا کو گاڑیاں دینے سے روکا گیا اور کرسیاں تک نہیں لانے دی گئیں۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ امید ہے ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، بے پناہ مقدمات کا اندراج اور کورونا پروپیگنڈے کے باوجود عوام نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا۔