Dec 14, 2020 01:40 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Saeed Ghani says Karachi is no one's father's estate
کراچی، ڈی سی کو دھمکیاں دے کر ایم کیو ایم والے اپنا اُلو سیدھا کررہے ہیں، سعید غنی
ڈی ایم سی سینٹرل میں بارہ سو ایسے ملازمین جو ریٹائرڈ یا انتقال کر گئے لیکن ان کی تنخواہیں جاری تھیں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے اس کرپشن پر نوٹس لیا اور تنخواہیں روک د ی ہیں۔
سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ ڈی سی سینٹرل کو دھمکیاں دینے والے ایم کیو ایم کے رہنماء دراصل اردو بولنے والوں کے جذبات سے کھیل کر اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں ڈی سی سینٹرل نے اس ڈی ایم سی سینٹرل جس میں ایم کیو ایم کے ووٹرز اور اردو بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اس ڈی ایم سی میں ہونے والی کرپشن کے خلاف ایکشن لیا ہے جس ڈی ایم سی سینٹرل سے سابقہ چیئرمین کے دور میں 16؍ ہزار میڑک ٹن کچرہ اُٹھتا تھا اور اس کے لئے ڈیڑھ سے دو کروڑ کا پیٹرول استعمال ہوتا تھا۔