Dec 15, 2020 12:43 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Islamabad- Petrol crisis report has been submitted to PM
اسلام آباد، پیٹرول بحران رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی گئی
ملک میں پیٹرول کی مہنگی داموں فروخت کے بحران پر وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔ کمیٹی نے رپورٹ میں اوگرا کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کرنے اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
یہ رپورٹ پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی بعد ازاں اسے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ رپورٹ میں ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی اور پیٹرولیم ڈویژن کے افسر عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل ذخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، کمپنیوں سے 20 روز تک تیل ذخیرہ نہ کروانا اوگرا کی ناکامی ہے۔
رپورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش اور پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔