Dec 15, 2020 12:50 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- PPP MPA Sindh Assembly Ali Nawaz Mehr refused to resign
کراچی، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں پہلی دراڑپڑ گئی، رکن اسمبلی نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے استعفی دینے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ اسمبلی کے رکن علی نواز مہر نے پارٹی قیادت کو استعفی جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی نواز مہر سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 21 گھوٹکی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
علی نواز مہر پیپلزپارٹی قیادت سےنالاں ہیں۔ علی نواز مہر نے گھوٹکی ضمنی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی امیدوار کی مخالفت کی تھی واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنےتمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سےاستعفے طلب کیے ہیں۔ قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ علی نواز مہر نے اگر استعفی دیا تو انہیں خدشہ ہے کہ ان کا استعفی منظور نہ کرلیاجائے۔