Dec 15, 2020 12:52 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- Government will not get anything out of baseless cases, says Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد، بے بنیاد مقدمات سے حکومت کو کچھ نہیں ملے گا، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈھائی سال سے سمجھ نہیں آرہی میرے خلاف کیس کیا ہے؟ انتظار ہے جس شخص کی شکایت پر نیب نے کیس کیا وہ پیش ہوتا یا نہیں۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ بھی موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ڈیزل ایل این جی سے سستا ہے، جو کل ٹینڈر کھلا پاکستان وہ لینے کے قابل نہیں، دو ایل این جی شپس پر اب 11 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ایل این جی کے آرڈر بروقت نہ کرنے سے نقصان 122 ارب سے تجاوز کرچکا، ایک وفاقی وزیر کا پاور پلانٹ ڈیزل پر چلتا تھا اسے ایل این جی پر چلانے سے کتنا فائدہ ہوا، وزرا نے تو کبھی شکایت نہیں کی کہ ٹرمینل غلط لگا تھا، آج پھر دو وزیر آکر مزید جھوٹ بولیں گے، پییٹرولیم بحران پر رپورٹ میں نے نہیں پڑھی، اگر وزیراعظم انکوائریاں کروا رہے ہیں تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی بھی کریں۔