Dec 16, 2020 07:11 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Corona more dangerous in Pakistan,105 deaths in 24 hours
کراچی، پاکستان میں کورونا مزید خطرناک ہوگیا،مہلک وائرس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو پانچ زندگیاں نگل لیں
پاکستان میں کورونا مزید خطرناک ہوگیا،مہلک وائرس مزید ایک سو پانچ افراد کی زندگیاں نگل گیا ہے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد نو ہزار دس ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد چار لاکھ پینتالیس ہزار نو سو ستتر ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار سات سو اکتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑتیس ہزار اٹھائیس نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں،مرض سے اب تک تین لاکھ اتھاسی ہزار پانچ سو اٹھانوے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار پانچ سو دس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔