Dec 16, 2020 07:15 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Peshawar: public health is top priority, Sys PM Imran Khan
پشاور: مجھے اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرائیں گے،عمران خان
وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، مجھے اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، لاہور جلسے کے دن میں کیا کر رہا تھا سب نے دیکھ لیا، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرائیں گے، شو آف ہینڈ کے ذریعے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتی ہے، ہم نے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا کیونکہ ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔
قبل ازیں پی آئی سی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ابھی تک امراض قلب کا کوئی ہسپتال نہیں تھا، یہاں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بہت ضرورت تھی،افغانستان سے بھی مریض پشاور علاج کرانے آئیں گےوزیر اعظم کا کہنا تھا عوام کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سزا اور جزا کا قانون ختم ہونے سے گورنمنٹ ہسپتالوں کی کارکردگی خراب ہوئی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پی آئی سی پشاور کی تکمیل قابل تحسین ہے۔