Dec 16, 2020 07:27 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Islamabad: The Government has increased the petrol price
اسلام آباد، حکومت نےپیٹرولیم بم گرا دیا
وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری طرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے اضافے کے بعد 108روپے 44 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70روپے 29 پیسے کا ہو گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے31دسمبر تک ہوگا۔