Dec 16, 2020 07:34 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi:Pakistan Cricket Board offers to host six events to ICC
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈنےانٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو چھ ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈکپ، انڈر 19 ورلڈکپ اور ویمنز ورلڈکپ سیمت آئی سی سی کے 6 ایونٹس کی میزبانی کے لیے کوششیں شروع کر دیں ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان نے بتایا ہے کہ آئی سی سی اگلے سال ستمبر، اکتوبر تک ان ایونٹس کے میزبانی کا فیصلہ کرے گا ،کووڈ کی وجہ سے یہ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لیے پیشکش کرچکا ہے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ 2023 سے 2027 کے ایف ٹی پی سائیکل میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے ساتھ زیادہ سیریز رکھیں گے ،ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کم از کم تین ٹیسٹ ہوں، بھارت کے ساتھ فی الحال ایف ٹی پی میں کوئی ونڈو نہیں رکھی جارہی۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ کے چیلنجز کے باوجود بھی پاکستان نے بھرپور کرکٹ آرگنائز کی، پروٹوکولز پر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا میں ہونے والے تجربات سے بھی سبق حاصل کرکے اپنے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
وسیم خان کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے پاکستان کا دورہ کریں گی جب کہ 2022 میں بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ فل سیریز کے لیے پاکستان آئیں گی۔