Dec 16, 2020 07:38 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad: Threat of resignations will only be sparkler, not political bomb: Sheikh Rashid
اسلام آباد،اپوزیشن کا استعفوں کا ایٹم بم پھلجڑی نکلے گا،وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول نے استعفوں کا ایٹم بم چلانے کی دھمکی دے دی ہے لیکن مجھے یقین ہے وہ پھلجڑی ہوگی کیونکہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا پی ڈی ایم اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سے آئے، انتہائی قدم سے جمہوریت بند گلی میں داخل ہوجائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہتا تھا کہ تمام اپوزیشن سے مثبت مذاکرات چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے صرف جمہوری عمل کو سپورٹ کیا، سیاست میں پیپلزپارٹی کو بہتر پوزیشن پر دیکھ رہا ہوں، یقین ہے شہباز شریف مثبت سوچ کیساتھ سیاست کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو لوگوں کی شکایات حل کرنے کا کہہ دیا، ای سی ایل میں 400 افراد کے نام ہے جنہیں کم کرنے کا کہہ دیا ہے۔