Dec 16, 2020 07:43 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Lahori: PM Imran Khan will have to resign by January 31,Says Bilawal
لاہور، وزیراعظم کو گھر بھیجنے کیلئے سندھ حکومت بھی قربان کردینگے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارتی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا، اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے، بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، لانگ مارچ کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ لاہور جلسہ کامیاب بنانے پر سب کا مشکور ہوں، لانگ مارچ کو بھی کامیاب بنائیں گے، ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا، حکومت کو بھی گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، یہ جانتے ہیں انہیں سینیٹ میں اکثریت نہیں ملے گی، حکومت کی کوشش ہے دھاندلی کر کے سینیٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کرے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا 31 دسمبر تک تمام جماعتوں کی قیادتوں کے پاس استعفے جمع ہونگے، ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک اور اداروں کو نقصان ہو، ہم ملک اور ملکی اداروں کو بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مزاحمت کی تحریکیں چلانے کی ایک تاریخ ہے۔