div style="text-align: right;"> وزیر اعظم عمران خان کا افغام امن عمل کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ
div style="text-align: right;">اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں جاری پیشرفت اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔صدر اشرف غنی سے فون پر گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں تنازع کے سیاسی حل کے لیے افغانستان کے اپنے امن عمل کی مکمل حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">دوحہ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں حالیہ پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے تمام فریقین سے رابطے اس کی طرف سے سہولت کاری کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کے لیے پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">وزیر اعظم عمران خان کا کہنتا تھا کہا کہ پاکستان تمام افغان اطراف سے کہتا ہے کہ وہ تشدد میں کمی اور سیزفائر کے لیے اقدامات اٹھائیں۔دونوں رہنمائوں نے اس موقع پر افغان عمل میں تعاون جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے مقام کا تعین نہ ہونے، امریکا میں اقتدار کی منتقلی اور افغانستان میں شدت سے لڑائی کی وجہ سے امن عمل کی بحالی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
br>