Dec 17, 2020 07:39 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistani identity cards and passports should not be insulted,Says Sheikh Rasheed
پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں غیر ضروری پولیس چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیس پر سب سے کم خرچ کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے، اسلام آباد اور پاکستان پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخہ نے بتایا کہ میں کل نادرا کا دورہ کروں گا، شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد کی ٹریفک سے مطمیئن ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز ہو جاتا ہے تو یہ کہنا ختم ہو جائے گا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔