Dec 17, 2020 08:00 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Lahore- LHC orders NAB to complete investigation against Chaudhry Brothers within 4 weeks
لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو چودہدری برادران کے خلاف تحقیقات 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت عالیہ لاہور میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے بتایا کہ چودھری برادران کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کر دیا، چودھری برادران کا آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس زیر التوا ہے، چودھری برادران کے خلاف تحقیقات 6 ماہ میں مکمل کر لیں گے۔جسٹس صداقت علی نے کہا کہ کسی کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں پھر آپ کیسے انویسٹی گیشن شروع کرتے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی نیب لاہور سے سوال کیا کہ آپ کے کتنے اثاثے ہیں۔ جس پر شہزاد سلیم نے کہا کہ 4 کروڑ کے اثاثے ہیں۔
عدالت نے پوچھا آپ جب لیفٹیننٹ تھے تب آپ کی تنخواہ کتنی تھی، جس پر ڈی جی نب لاہور نے کہا اِس وقت ریکارڈ نہیں ہے، اب نیب سے پانچ لاکھ تنخواہ لے رہا ہوں۔ جسٹس صداقت علی نے کہا کہ کسی وقت تسلی سے آپ کے بارے میں پوچھیں گے۔نیب چوہدری برادران کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات 4 ہفتوں میں مکمل کرے۔