بہت ذہنی اذیت برداشت کرلی اب مزید ہمت نہیں، محمد عامر عالمی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
قومی کرکٹرمحمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حال ہی میں سری لنکن پریمیئرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچنے والے محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ جمعہ کو لاہور میں اس حوالے سے تمام تفصیلات شئیر یں گے۔
محمد عامر نے کہا کہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ کرکٹ چھوڑنا تو نہیں چاہتا تھا مگر جس طرح کا ماحول بن چکا، اس مینجمنٹ کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنا ممکن نہیں، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہ کیے جانے پر مستقبل کا اندازہ ہوگیا ہے، 2010 سے 2015 تک کرکٹ سے دوری کے عرصے میں بہت ذہنی اذیت برداشت کی، اب مزید ہمت نہیں ہے۔
محمد عامرنے بیایا کہ میرے کم بیک میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اورسابق کپتان شاہد آفریدی کا کردارہے، باقی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمیں محمد عامرکے ساتھ نہیں کھیلنا۔