Dec 17, 2020 06:08 pm
views : 231
Location : Domestic Place
KARACHI. National Bank Director Media Syed Ibn Hassan has passed away
کراچی:نیشنل بینک آپ پاکستان کے ڈائریکٹر میڈیا سید ابن حسن انتقال کرگئے
کراچی : نیشنل بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر میڈیا سید ابن حسن کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے، ابن حسن کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے دوران ان پر فالج کا حملہ ہوا،انتقال سے قبل ابن حسن کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آئی تھی۔ابن حسن نیشنل بینک میں ملازمت کے ساتھ ساتھ صحافی براداری میں مقبول شخصیت سمجھے جاتے تھے۔
مرحوم کی عمر 63 برس تھی، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ سید ابن حسن کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہرین مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی گئی اور تدفین وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے میں عمل میں آئی۔