Dec 17, 2020 08:10 am
views : 228
Location : Domestic Place
If by-Elections are held after resignations, they will not sit at home wearing bangles, Says Maryam Nawaz
استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات ہوئے تو چوڑیاں پہن کر گھر نہیں بیٹھیں گے، مریم نواز
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آئین کے تحت نئے سینیٹرز کو 11 مارچ کے بعد حلف اٹھانا ہے،سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم فیصلے کرے گی، سینیٹ کا الیکشن پہلے یا بعد میں کرالیں، حکومت کو نہیں بچاسکتے، قبل ازوقت سینیٹ الیکشن سے حکومت کو دوام نہیں ملے گا، ان کو سمجھ آگئی ہے کہ حکومت کے دن تھوڑے ہیں، جو بھی ہتھکنڈے اپنالیں آپ کو گھر تو جانا پڑے گا۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ جلسوں سے فرق نہیں پڑتا تو سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کیوں کرائے جارہے ہیں، کیا انہوں نے اداروں اور آئین پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کا ٹھیکہ لیا ہے؟ عمران خان نے کس حیثیت میں سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے کرانے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اسے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، چیئرمین ای سی پی کسی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کو نہ مانے، قوم الیکشن کمیشن آف پاکستان پر نظر لگا کر بیٹھی ہے۔ الیکشن کمیشن جعلی اقدامات کومانتا ہے تو قوم سمجھے گی آپ جانبدار ہیں۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں استعفے دیں گی اور یہ الیکشن نہیں کراسکتے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 500 نشستوں پر ضمنی الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔