اسلام آباد، پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 اموات، 2972 نئے مریض سامنے آگئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 478 ہوگئی جس میں سے دو ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ اسکول، کالجز پہلے ہی بند ہیں۔