پشاورمیں بڑی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ رات خیبر کے علاقہ سپاہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے کالعدم لشکراسلام کے کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ دہشتگردوں سے 6 دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے اور ان کی نشان دہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی گئی جہاں سے دہشتگردوں کے 8 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے 25 دسمبرکوپشاورمیں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔