کراچی،جدید جہاز پی این ایس تبوک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا
پاکستان نیوی کے نئے جہاز پی این ایس تبوک نے بحری بیڑے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔نئے جہاز پی این ایس تبوک کی تعمیر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ میں کی گئی ہے،نئےجہاز کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے کہا کہ جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری قوت مضبوط، بحری مفادات اور حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔
پاکستان نیوی میں شامل کیا جانے والا نیا جہاز 'پی این ایس تبوک' اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔ پی این ایس تبوک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔