Dec 18, 2020 06:17 pm
views : 234
Location : NAB Headqaurters
Islamabad- No malice involved in Saleem Mandviwala case, NAB
اسلام آباد، سلیم مانڈوی والاکے خلاف کیس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں،نیب
ڈپٹی
چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بے نامی شیئرز منجمد کرنے کے معاملے میں
نیب نے 136 صفحات پر مشتمل جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔نیب نے جواب
میں کہا کہ کیس میں نیب کی کوئی بدنیتی شامل نہیں، معاملہ سپریم کورٹ کے
حکم پر بنی جے آئی ٹی میں سامنے آیا تھا۔
نیب کی جانب سے کراچی میں
کڈنی ہلز پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس اور ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ جواب
کی ساتھ جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک
نُما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں، سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس
عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی، حصے میں ملی
رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا، بعد
میں وہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شئیرز خریدے، کڈنی
ہلز پلاٹس کی فروخت کے بدلے میں رقم آئی ہی جعلی اکاؤنٹس سے تھی۔
سلیم
مانڈوی والا کے مبینہ بے نامی دار طارق محمود کے وکیل نے درخواست کی سماعت
التوا کرنے کی درخواست کی اور نیب جواب پر دلائل کے لئے مہلت مانگ لی۔ جس
پر جج محمد بشیر نے طارق محمود کے وکیل سے استفسار کیا کہ اتنے بڑے جواب سے
ڈر گئے ہو کیا؟۔