لاہور، پاکستان مسلم لیگ ن نےقبل ازوقت الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے قبل ازوقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کریا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 11 فروری سے قبل اگرسینیٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے تو یہ غیرآئینی ہوگا اوراس کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیرقانونی اقدام اٹھایا جائیگا، اگرگیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے کہ انتخاب 8 مارچ کے بجائے 3 مارچ کوہوں، میاں جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہے تاکہ پذیرائی مل جائے، اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا صرف مسلم لیگ (ن) معاملہ لے کرعدالت جائیگی یا پوری اپوزیشن، جس پررانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب ایسا وقت آئیگا تو پوری اپوزیشن مل کرفیصلہ کریگی۔