آکلینڈ، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
دورہ
نیوزی لینڈ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز،نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ
میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ کیویز نے 154 رنز کا ہدف 19 ویں اوور
میں باآسانی حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 57، مارک
چیمپمین نے 34 اور گلین فلپس نے 23 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح
سے ہمکنار کیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 29 رنز دے کر تین جب کہ شاہین آفریدی نے 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل
ازیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کے فیصلے کے بعد پاکستان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار
ثابت ہوا صرف 39 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی محمد حفیظ اور
عبداللہ شفیق صفر پر پویلین واپس لوٹے۔ محمد رضوان 17 جبکہ حیدر علی صرف 3
رنز ہی بنا سکے۔تاہم اس موقع پر کپتان شاداب خان سے بیٹنگ کو سہارا دیا اور
عماد وسیم کے ساتھ 40 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
شاداب خان 42 رنز
بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل تھے۔ آل
راؤنڈر فہیم اشرف نے جارحانہ انداز میں بٹینگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 3
چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4
جبکہ کوگلیجن نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔