اسلام آباد:کورونا مزید 87 زندگیاں نگل گیا،3 ہزار 179 نئے مریض
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 87 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے خلاف جنگ میں بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی مرض کا شکار ہوگئے ہیں، اسد عمر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
این سے او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی ہےجبکہ کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 40 ہزار 922 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار922 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 62 لاکھ 64 ہزار 135 ہوگئی ہے۔