Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 20, 2020 07:43 pm views : 208

Location : Domestic News

Islamabad- Chairman and Deputy Chairman Senate face to face on privilege motion against NAB officials
  • Urdu

اسلام آباد،نیب حکام کیخلاف تحریک استحقاق پر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آمنے سامنے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نیب حکام کیخلاف تحریک استحقاق اور قرارداد پر بحث کے لیے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کے معاملے پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں نے حال ہی میں مختلف اہم سیاسی معاملات بشمول نیب حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کو سینیٹ اجلاس میں زیر بحث لانے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرائی تھی جس پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے متعدد اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔
ان اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں تحریک استحقاق اور قرارداد کی منظوری آئین، سینیٹ کے رولز آف پروسیجر اور اسٹینڈنگ آرڈرز کے مطابق نہیں ہے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کے نام خط میں سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی دس فروری 2016کو دی گئی رولنگ کے تحت  رولز کے مطابق مذکورہ ایجنڈا میں شامل آئٹمز کو ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں زیرغور نہیں لایا جا سکتا۔ اس رولنگ کی روشنی میں نظرثانی شدہ ایجنڈا جمع کرایا جاسکتا ہے جس کے موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائیگی۔
ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صادق سنجرانی دباؤ کی وجہ سے تحریک استحقاق لانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ سنجرانی جانتے ہیں کہ وہ اجلاس نہیں روک سکتے تاہم وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ صادق سنجرانی آئینی رکاوٹیں پیدا کر کے ایوان بالا میں آئینی بحران پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا قواعد کے تحت ریکوزیشن کے تحت بلائے گئے اجلاس میں ریکوزیشن میں بیان کئے گئے معاملات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صادق سنجرانی تحریک استحقاق لانے کی اجازت نہ دے کر تاریخ میں آئین کی خلاف  ورزی کے مرتکب ہونگے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved