کراچی، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 80 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار 615 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹرجاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہو گئی۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار206 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 553 ہوگئی ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ملتان میں 46فیصد مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، اسلام آباد میں 44، پشاور 26 فیصد جبکہ لاہور میں 33 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 405 ہوگئی ہے۔