اسلام آباد: اپوزیشن لوٹ کا مال بچانے کیلئے ملک دشمنی پر اتر آئی ہے، شہباز گل
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوٹ کا مال بچانے کیلئے ملک دشمنی پر اتر آئی ہے، شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے خلاف دور اندیشی سے فیصلے کئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا کے دوران صنعتیں کھولنے کی مخالفت دراصل اس معاشی ترقی کی مخالفت تھی جو برآمدات میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہی ہے، اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی۔حزب اختلات لوٹ کا مال بچانے کیلئے ملک دشمنی کی حد تک جا چکی ہے
شہبازگل نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکرہےکہ عمران خان نےکورونا وبا کے خلاف دوراندیشی سے بہترین فیصلے کئے۔