ہملٹن، پاکستان کو دوسرے ٹی20 میں بھی شکست؛ سیریز نیوزی لینڈ کے نام
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے محمد حفیظ کی 99 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بنائے جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
نیوزی لیند کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، کپٹل 11 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے پویلین واپس لوٹے جس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے ٹیم سیفرٹ کا ساتھ دیا اور مزید کسے نقصان کے بغیر پاکستان کو شکست دے دوچار کیا۔ کپتان ولیمسن 57 اور سیفرٹ 84 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ثابت ہوا، اس بار اوپننگ کے لیے حیدر علی اور محمد رضوان کو چنا گیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی نے پہلے حیدر علی کو 8 اور پھر عبداللہ شفیق کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھی دیا۔
محمد رضوان 20 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، پچھلے میچ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے کپتان شاداب خان ناکام ثابت ہوئے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
بعد ازاں تجربہ کار محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشدل شاہ کی ساتھ اچھی شراکت قائم کی، وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آئش سوڈی اور جیمی نشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔