اسلام آباد، پاکستان میں
مزید 1792 افراد کورونا کا شکارہوگئے، 62 مریض جاں بحق ۔ ملک میں کورونا
وبا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔جبکہ 1792 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں وبا سے اب تک جاں بحق مریضوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 ہزار 772 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اب کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 36 ہزار 113 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی مریضوں کی سب سے زیادہ تشخیص سندھ میں ہوئی ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840 ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، خیبرپختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926 ، اسلام آباد میں 36 ہزار 257، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827 کیسز جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 2 ہوگئی ہے۔