کوئٹہ، جمیعت علمائے اسلام
(ف) میں پھوٹ پڑ گئی، سیئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ فضل
الرحمن خود سیلکٹڈ ہیں،انہوں نے پارتی پر قبضہ کررکھا ہے
کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے لیے قائم ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن خود سیلکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سیلکٹڈ ہے، مولانا شیرانی نے کہا کہ فضل الرحمن سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، سینئر رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلئےقائم ہوئی ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے فضل الرحمان جلسے جلوس کررہےہیں
مولانا اختر شیرانی کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام پارٹی کسی کی جاگیرنہیں، یہ ہماری اپنی جماعت ہے تو پھر علیحدہ گروہ کیوں بنائیں؟ فضل الرحمن پارٹی پر قابض ہیں اُن کا قبضہ ختم کروائیں گے، مولانا شیرانی نے کہا کہ حافظ حسین ہمارے ساتھی ہیں، ہمارا کارکنان سے رابطہ ہے اور جدوجہد بھی جاری ہے،ہر ضلعے میں کارکنان متحرک ہوں گے اور دفاتر بھی قائم کریں گے۔