پاکستان میں کورونا وبا نے
چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بیاسی زندگیوں کے چراغ گل کردیےہیں،جبکہ سترہ
سو چار مریضوں کے اضافے کے بعد ملک میں موذی وائرس کے شکار افراد کی تعداد
چار لاکھ ساٹھ ہزار سےتجاوز کرگئی ہے
اسلام آباد، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دواران پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 82 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ اب تک پنجاب میں ایک لاکھ 32 ہزار 526، سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831، اسلام آباد میں 36 ہزار 416 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔