وزیر اعظم پاکستان عمران
خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کےباوجود ملک میں معاشی صورتحال بہت اچھی ہے،
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر تین سال کی بلند
ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد،وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ عمران خان نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ارب ڈالرز تک جاچکے ہیں جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔