سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ
ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ حکومت کی غلطیاں اور کرپشن
کسی کو نظر نہیں آ رہی، سب کی نظریں اپوزیشن پر ہی ہیں
اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور غلطیاں کر رہے ہیں، 2 ماہ سے ایل این جی پر سوالات کا جواب نہیں آیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ماضی میں پلانٹ ڈیزل پر چلتا تھا، اب ایل این جی پر چل رہا ہے، گھروں میں گیس نہیں، وزیر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این آر او ایل این جی چوروں، چینی و آٹا چوروں کو دیا گیا، ڈھائی سال میں ہونے والا کوئی ایک مثبت کام بتا دیں، آج ناروال سٹی کا کیس چل رہا ہے، کل انشااللہ کرتارپور کا چلے گا، کرتارپور راہدری بغیر ٹینڈر کے 17 ارب کا منصوبہ ہے، وزیراعظم سے لیکر پوری حکومت جھوٹ بولتی ہے، حکومت جھوٹوں کا ٹولہ ہے۔