وفاقی وزیر سائنس و
ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری شوپیس
ہیں، اصل فیصلے تو نواز شریف اور آصف علی زرداری کو کرنے ہیں
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو شوپیس ہیں، اصل فیصلےنواز شریف اور آصف زرداری کو کرنے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنے مقدموں سےنکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملے میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے ،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیاست واپس اپنے معمول پر آگئی ہے، انہوں نے کہا کہ نا تو لانگ مارچ ہو گا اور نہ ہی استعفے دیئے جائیں گے، تمام لوگ اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔
قبل ازیں اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، اس پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصاً زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی اور جدید ڈرونز کی نجی طور پر درآمد بھی ممکن ہو سکے گی۔