نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر
اور شہباز شریف کی اہلیہ ،بیٹے، بیتی اور داماد سمیت چھ ملزمان کے اثاثے
قرق کر لیے،رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی
لاہور، قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ،صاحبزادے سلمان شہباز ،صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف سمیت چھ ملزمان کے اثاثے قرق کر لیے،ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے،
عدالت کے روبرو شہباز شریف نے کہا کہ میری کمر کی تکلیف کے حوالے سے کل ڈاکٹر آیا، میں کینسر کا مریض ہوں، میرے معدے اور کینسر کے حوالے سے چیک اپ نہیں ہو رہا، مجھے میری میڈیکل رپورٹس بھی ایک مہینے بعد دی گئیں، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن یہ صرف سیاسی انتقام ہےاور کسی کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔
جس پر احتساب عدالت کے فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی بات سن لی ہے، آپ کا جو مسئلہ ہے آپ لکھ کر مکمل طور ہر عدالت کو آگاہ کریں، آپ جب درخواست دیں گے تو اس پر علیحدہ سماعت کروں گا۔