Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 22, 2020 06:11 pm views : 208

Location : Domestic News

Islamabad: Saeed Ghani misrepresented EOBI and Workers Welfare Board: Zulfi Bukhari
  • Urdu

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سعید غنی نے ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ سے متعلق میڈہا پر غلط بیانی کی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زُلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ای او بی آئی کو آئی پی سی کےماتحت کیا تھا، سعید غنی اپنی ہی پارٹی کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں۔زلفی بخاری نے  کہا ہے کہ سعید غنی نے ٹی وی پر بڑی غیرمناسب بلکہ جھوٹی باتیں کیں، سعید غنی کی پریس کانفرس میں ای او بی آئی اور ورکرز ویلیفئر فنڈز سے متعلق غلط چیزیں بتائیں۔
ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعید غنی کو بتاؤں کہ 2011ء میں کنکرنٹ لسٹ سے نکالا، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں بین الصوبائی وزرات میں معاملہ رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی سی آئی اجلاس کے منٹس تبدیل نہیں کیے گئے، سعید غنی ن لیگ کے سپریم کورٹ کے کیس میں پارٹی بنیں، اگر اس معاملے کو چیلنج کرنا ہے تو پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلائیں۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے مشترکا سیشن میں معاملے کو چیلنج کریں، ایف بی آر نے بہت کلیکشن کی، بہت اچھا اقدام ہے، سندھ کے صعنت کاروں نے سندھ حکومت کو کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے، انہوں نے اپنی حکومت میں لوٹ مار کی کوشش کی ہے۔
زلفی بخاری کا سندھ حکومت سے سوالات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 5 سال میں 23 ارب کی کلیکشن کی، سندھ حکومت نے اگر کلیکشن اچھی کی تو مزدورں کے لیے کیا کیا؟  سندھ حکومت نے اپنے ورکرز کے لیے 5 سال میں کیا کیا؟ سندھ حکومت نے صرف 2 ویلفیئر منصوبے شروع کیے، مکمل نہیں کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 7 سال منصوبے مکمل نہیں کیے، منصوبے مکمل نہیں ہوتے تو میں سندھ آ کر 2 ماہ میں مکمل کردیتا ہوں۔
واضح رہے کہ وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا گزشتہ روز اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  سی سی آئی کے پاس اختیارات نہیں کہ وہ صوبائی اسمبلی کا قانون مسترد کرے، وفاق نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر ای او بی آئی اور ورکر ویلفیئر فنڈز پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved