پاکستان نے نیوزی لینڈ کو
آخری ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز دو ایک سے کیویز کے
نام،میزبان ٹیم کی جانب سے دیا جانے والا ایک سو چوہتر رنز کا ہدف قومی ٹیم
نے آخری اوور میں حاصل کیا
نیپئر، پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا، میزبان ٹیم پہلے ہی سیریز 2 ایک سے اپنے نام کر کرچکی ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیرئیر بیسٹ 89 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ سینئر بلے باز محمد حفیظ نے بھی مجموعے میں 41 رنز جوڑے۔ حیدر علی 11 رنز بنا سکے۔ خوشدل شاہ نے 13، فہیم اشرف 2 جبکہ کپتان شاداب خان صفر پر آوٹ ہوئے۔ افتخار احمد اور حسین طلعت نے اسکور ہدف تک پہنچایا اور ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور اسکاٹ کلیجن نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں ازیں نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، کونوے 63اور سائفرٹ 35رنزبنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، شاہین شاہ اور حارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیپئر میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ کیویز نے پہلے ہی ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی، پہلے ٹی 20 میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی 20 میں کیویز نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹی 20 کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔