پاکستان
میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید
چوراسی افراد جاں بحق ہوگئے
کراچی، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں 3 ہزار 732، سندھ میں 3 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 563، اسلام آباد میں 394، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 211 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 621 نئے ٹیسٹ کئے گئے اور 2 ہزار 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، سندھ میں 2 لاکھ 6 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، بلوچستان میں 17 ہزار 980، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832، اسلام آباد میں 36 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 6 ہزار 281 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔