سربراہ پاک فوج جنرل
قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی بھی مس ایڈوینچر کا منہ توڑ
جواب دیا جائے گا، پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ
یقینی بنائےگی
راولپنڈی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے ایل اوسی پراگلے مورچوں پرڈٹے ہوئے جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوعالمی قوانین کے برخلاف یواین گاڑی کونشانہ بنانے پربھی آگاہ کیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا اقوام متحدہ (یو این) کی گاڑی کو نشانہ بنانا بڑا خطرہ ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔ پاک فوج ایل اوسی پرآبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات بروئے کارلائےگی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ یقینی بنائےگی۔ بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ قبل ازیں لائن آف کنٹرول کے دورے کے لیے پہنچنے پر کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔