لائن آف کنٹرول پر بھارتی
فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پچاس سالہ خاتون شہید جبکہ بچے سمیت چار افراد
زخمی ہوگئے، دشمن فوج کی مسلح افواج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا
گیا
راولپنڈی، بھارت لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر آئو آف کنٹرول ہوگیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جنڈروٹ سیکٹرز میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جب کہ بچے اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔پاکستان کی جانب سے سینیئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔