سربراہ پاک سرزمین پارتی
مصطفیٰ کمال نے کہتے ہیں کہ عمران خان کی وفاقی حکومت ناکام ہوگئی ہے
،کراچی کے شہریوں میں لاوا پک رہا ہے، سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہم پر
دبائو ہے کہ اپنے حقوق چھین کر لیے جائیں
نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارتی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کہ ایم کیو ایم سوداگر ہے، یہ لوگ مہاجر نام پر جھوٹی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی 3 کروڑ آبادی کو مردم شماری میں کم دکھایاگیا ، کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے بھی ریمارکس دیئے کہ کراچی کی آبادی ساڑھے 3 کروڑ ہےلیکن ایم کیوایم نے مردم شماری پر صرف اختلافی نوٹ دیا اور وفاقی کابینہ نے مردم شماری منظور کرلی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی ہے ،کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں، سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہم پر دبائو ہے کہ اپنے حقوق چھین کر لیے جائیں، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری وجہ سے شہر میں امن ہے، پاک سرزمین پارٹی شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی، ہم جلد ہی کسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب تک شہر کا چوکیدار تبدیل نہیں کیا جائے گا یہ شہر محفوظ نہیں رہ سکتا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنا مایوس کبھی نہیں رہا، پاکستانیوں کو نا حکومت سے امید ہے نا اپوزیشن سے، پی آئی اے ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔