نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا
ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی ہے، دو ٹیسٹ میچز
کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جائے گا
لاہور، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی ہے۔قومی اسکواڈ بذریعہ بس نیپئرسے ترنگا پہنچا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔ محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہو گئے.دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ تھے.عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آج آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ کل آکلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
بابراعظم اور امام الحق کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم منیجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل اسپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان شاہینز کے کھلاڑی بھی ہملٹن پہنچ گئےجہاں وہ 27 دسمبر کو نادرن نائٹس کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے میزبان ملک کے نام رہی، قومی ٹیم اب دو ٹیسٹ کی سیریز میں کیوی ٹیم کے مد مقابل ہوگی۔