پاکستان
میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوگیا، موذی وبا نے مزید ایک سو گیارہ
زندگیاں چھین لیں، جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو ہزار دو سو چھپن
افراد مرض میں مبتلا ہوگئے
کراچی، پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کررہی ہے، موذی وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 173 نئے ٹیسٹ کئے گئے اور 2 ہزار 256 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک میں اب تک 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 28 ہزار 240 افراد کے ٹیسٹ جا چکے ہیں جس کے نتیجے میں پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838، اسلام آباد میں 36 ہزار 721 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
موذی وائرس سے پنجاب میں 3 ہزار 783، سندھ میں 3 ہزار 419، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577، اسلام آباد میں 398، بلوچستان میں 181، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 211 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔