روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع
کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالرسے تجاوز کرگئیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان
کہتے ہیں کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا مشکور ہوں
اسلام آباد، اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالرسے تجاوزکرگئیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا مشکورہوں جو ہمارا عظیم سرمایہ ہیں۔ ان کی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200 ملین ڈالرسے تجاوزکرگئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلِ زرمیں تیزی آرہی ہے، پہلے 100 ملین ڈالر 76 دنوں میں جبکہ اگلے 100 ملین ڈالر محض 28 روز میں وطن پہنچے۔