لائن آف کنٹرول پر
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، پاک فوج
نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان
اٹھانا پڑا
راولپنڈی، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کو بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاک فوج کا نوجوان سپاہی شہید بھی ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ سپاہی مختار نے جام شہادت نوش کیا۔